کوئٹہ: فائرنگ سے لیویز اہلکار شدید زخمی

285

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے لیویز اہلکار شدیدزخمی

دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق کوئٹہ میں بینک کالونی کے قریب نامعلوم افراد کے فائرنگ سے لیویز اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت سلمان ولد خدابخش رودینی کے نام سے ہوئی۔ بتایا جارہا ہیکہ سلمان سوراب کے رہائشی ہیں۔

لیویز اہلکار کو طبی مدد فراہم کرنے کیلئے ایف سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ حملہ کس نے اور کس لیئے کیا ہے تاہم پچھلے کچھ دنوں کوئٹہ شہر میں میں پاکستانی سیکورٹی اہلکار خاص کر پولیس اور لیویز کے اہلکار متواتر نشانہ بنتے آرہے ہیں۔