قلعہ سیف اللہ میں زورداردھماکہ ،ایک ہلاک 6 زخمی

171

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعت کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں ایک گھر میں زورداردھماکہ ہوا ہے-

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ مولوی عبدال اور مولوی حبیب اللہ کے گھر میں ہوا ہے-

تفصیلات کے مطابق اسٹیشن کے مقام پر مکان میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں متعدد افرادزخمی ہوئے ہیں-

زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے-

ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے-