بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پرمشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں شہدائے ڈیرہ بگٹی اور شہید مجید بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداء نے بلوچ قوم کے روشن کل کے لئے اپنا آج قربان کرکے غلامی کے خلاف آزادی کے بنیادوں کو اپنی عزم ہمت حوصلہ بہادری اور خون سے مضبوط کرکے ثابت کردیا کہ آزادی کی حقیقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ترجمان نے کہاکہ شہداء ہمیشہ ہر اول دستہ میں رہتے ہوئے راہ عزیمت میں اپنی جانوں کی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے جہد آجوئی کے چراغ کوروشن کیا ان کی قربانیان ہمیشہ دہرائی جائیگی بلوچ قوم ان کے کاوشوں اور عمل کو دہراکرتجدید عہد کرتے ہوئے ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کریگی جو ان کے ارمانوں کی تکمیل پر مشتمل ہوگی ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم کی اپنی الگ شناخت زبان ثقافت تاریخ اور وطن ہے اور آزادی کے بغیر بلوچ مسئلہ کا حل ممکن نہیں ترجمان نے کہا کہ شہداء نے جس عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں نچھاور کی وہ ایک خود مختاراور باوقا ر قوم کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت کو ممکن بناسکیں اوربے شمار معدنی وسائل اورطویل جغرافیہ اور شاندار تاریخی پس منظر رکھنے کے باوجود بلوچ غلامی اور محتاجی کی زندگی گزارنے کے بجائے اپنی سرزمین پر آزادی کے ساتھ جیتے ہوئے زندگی گزاریں۔شہدائے بلوچ سماج کی تشکیل کے لئے جن کھٹن اور پر مصائب حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کرتے ہوئے سرزمین کے گود میں آسودہ خاک ہوگئے مادر وطن اور تاریخ آزادی ہمیشہ ان پر نازکرتی رہیگی ۔
تازہ ترین
قبائلی نظام یا سماجی ارتقاء – شاہ زیب بلوچ ایڈوکیٹ
قبائلی نظام یا سماجی ارتقاء
تحریر: شاہ زیب بلوچ ایڈوکیٹ
دی بلوچستان پوسٹ
قبائلی نظام انسانی ارتقاء کا ایک بہترین سماجی نظام تھا، جس نے خاندانوں کو...
کیچ، خاران: مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن اور شدید جھڑپیں جاری
خاران کے علاقے لجے میں فورسز کی گاڑی پر دھماکے اور مسلح جھڑپوں میں آٹھ اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے...
خاران: مسکان کلات پولیس تھانہ دھماکہ خیز مواد سے تباہ
بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے مسکان قلات میں پولیس تھانے کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد...
سنی میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر کنٹرول حاصل کر کے 12...
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے...
جرمنی: مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہرے پرتشدد ہو گئے ہیں۔ سنیچر کی...


















































