بلوچستان : لاپتہ شخص کی شناخت، ایک اور گرفتار

162

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دشت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دوران آپریشن گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے-

تفصیلات کے مطابق دشت سے دوران آپریشن اغواء ہونے والے شخص کی شناخت ظہور ولد نبی بخش سکنہ شَے سیچی کے نام سے ہوئی ہے جو تاحال فورسز کی تحویل میں ہے-

دوسری جانب بلیدہ کے علاقے میناز میں فورسز کا ایک گھر پر چھاپہ-

ذرائع کے مطابق بلیدہ میناز میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر ملا حمید نامی شخص کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے، اہلخانہ کے مطابق فورسز نےگھر میں داخل ہوتے ہی خواتین اور بچوں پر تشدد شروع کردیا اور گھرمیں موجود قیمتی اشیا بھی فورسز اپنے ساتھ لے گئے-