گوادر: پیشکان سے مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کر لیا

417

گوادر سے آمدہ اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے پیشکان سے مقامی ذمیندار میر رسول بخش کے بیٹے عبدالخالق کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغواء کاروں کا تعلق برگیڈیئر خرم شھزاد کے پرائیوٹ ملیشیاء سے ہے جو تاوان کے لیئے تشکیل دی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی یہی گروہ کئی اشخاص کو تاوان کےلئے اغواء کرچکی ہے جبکہ اس گروہ کی زمہ داریوں میں زمینوں پر ناجئز قبضہ گیری کے علاوہ سیاسی لوگوں کا اغواء اور علاقہ میں خوف پھیلانا شامل ہے۔

علاقائی زرائع ست معلوم ہوا ہے کہ ان کے پاس آرمی کے دیئے گئے خصوصی کارڈ موجود ہیں جس کے سبب پولیس اور لیویز ان کی شر انگیزی کے سامنے بے بس ہیں۔