بلوچستان، کولواہ و گوادر سے پانچ افراد لاپتہ

229
File Photo

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے کولواہ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا،جنکہ شناخت، سخی داد ولد الحی بخش اور گلاب ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی فورسز نے خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب گوادر سے کچھ روز قبل فورسز نے فقیر کالونی میں ایک گھر پر دھاوا بول کر لوٹ مار کی اور تین افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا جن میں سے دو کی شناخت اسلم ولد اشرف اور غفار ولد اشرف کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے شخص کی ابھی تک شناخت معلوم نہ ہوسکی ہے۔