یو بی اے نے سبی میں پولیس پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

199

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے سبی میں پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ضلع سبی کے علاقے چانڈیو روڈ پر پولیس چوکی پر سرمچاروں نے حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کوہلاک کیا۔

مزار بلوچ نے کہا کہ حملے کے بعد سرمچاروں نے پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی قبضہ میں لے کر ساتھ لے گئے،انہوں نے کہا کہ یہ حملےبلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا تھاجس میں پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک پولیس اہلکار کی شناخت محمد یونس گوچانی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سبی کے علاقے غریب آباد کے رہائشی تھے۔