پنجگور میں ایف سی پر راکٹوں سے حملہ، نقصانات کی اطلاعات

258

دی بلوچستان پوسٹ نامہ نگار کے مطابق آج پنجگور کے علاقے چتکان میں نا معلوم مسلح افراد نے  ایف سی کے چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر کئے اور خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی۔ دھماکوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔

نامہ نگار کے مطابق جانی نقصانات کے غیر مصدقہ اطلاعات ہیں لیکن مصدقہ ذرائع سے ابتک نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں۔ جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یاد رہے گذستہ دنوں پنجگور کے قریب ہی واشک شنگر کے علاقے میں ایف سی پر ہونے والے حملے میں ایک لیفٹینٹ کرنل سمیت تین اہلکار ہلاک اور ایف سی کمانڈنٹ سمیت تین زخمی ہو گئے تھے۔