بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آواران،دشت ،مند پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز آواران کے علاقے کنیچی آرمی کیمپ کے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا،ہفتہ ہی کے روز مند سالم کوہ فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کیا،اسی روز دشت ، جان محمد بازار میں قائم آرمی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹ و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے کیمپ کے مورچے میں موجود ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے ساتھ کئی کو زخمی کیا،جبکہ کیمپ کے اندر ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا،ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔
تازہ ترین
گوادر: سردشت اور کلانچ میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی، مقامی آبادی تشویش میں...
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے سردشت اور کلانچ سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگ اپنے آبائی...
داد محمد اور صالح محمد کی بازیابی کا مطالبہ، جبری گمشدگیوں کے خلاف وی...
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے...
جینوا: بلوچستان میں جینے کا حق بھی چھین لیا گیا، مرنے کا وقار بھی۔...
بلوچ نیشنل موومنٹ نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل اور سیاسی کارکنوں کو جھوٹے مقدمات...
بلوچ خواتین کا بدلتا کردار، مسلح تحریک کا نیا باب – ٹی بی پی...
بلوچ خواتین کا بدلتا کردار، مسلح تحریک کا نیا باب
ٹی بی پی اداریہ
22 ستمبر 2026 کو تربت میں ایک پاکستانی فوجی قافلے پر حملے...
ادھورے خوابوں کی کہانی – دینار بلوچ
ادھورے خوابوں کی کہانی
تحریر : دینار بلوچ
دی بلوچستان پوسٹ
شام ہونے کو تھی چرند پرند تمام جاندار اپنے گھونسلوں کو لوٹ رہے تھے جیسے وہ...














































