خضدار ،بارشوں کے نتیجے میں، ایک ماہ میں چھ اموات

239

خضدار کے علاقہ خیراوہ میں سیلابی ریلے میں چار مزدود بہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین کو بچا لیا گیا۔

خیال رہے اس ماہ خضدار میں طوفانی بارشوں سے کافی جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے۔ اس سے قبل خضدار کے علاقے وڈھ میں گاڑی ندی میں بہہ جانے کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جانبحق ہوئے تھے، جبکہ خضدار کے ہی علاقے فیروزآباد میں دو بھائی ندی میں بہہ کر جانبحق ہوئے تھے۔