کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج جاری

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4680 دن مکمل ہوگئے، آج کیمپ میں بی ایس او (پجار) کے چیئرمین زبیر بلوچ ساتھیوں سمیت...

افغانستان: زلزلے میں جانبحق افراد کی تعداد 9 سو سے تجاوز

افغانستان میں گذشتہ شب پیش آنے والے تباہ کن زلزلے میں جانبحق ہونے والوں کی تعداد اب تک 900 سے تجاوز کرگئی۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے پکتیکا میں گذشتہ شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.1 سے زائد بتائی جارہی ہے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 900 سے زائد افراد جانبحق ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے جب کہ قدرتی آفت کےنتیجے میں متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  رپورٹس کےمطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے 500 کلو میٹر سے زائد علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں پاکستاناور بھارت کے کئی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا جب کہ دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور زیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلہ رات گئےمحسوس کیا گیا۔ افغان حکام کےمطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی ٹیموں کو بھیجا گیا ہے۔

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 130 افراد جانبحق

افغانستان میں مشرقی علاقوں میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے 130 سے زائد افراد جانبحق، سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکامیں ہوئی، گذشتہ رات آنے والے زلزلے...

بی این ایم یوکے چیپٹرکے انتخابات ، نئی کابینہ کی تشکیل

بلوچ نیشنل موومنٹ یو کے چیپٹر کے انتخابات کے نتیجے میں نئی کابینہ تشکیل دی گئی۔چیپڑ انتخابات کے نتیجے میں ماسٹرمنظور بلوچ کو صدر، یونس بلوچ کو...

گھر کی پرورش اور تربیت کامیابی کا ضامن ۔ ماجدہ بلوچ

گھر کی پرورش اور تربیت کامیابی کا ضامن تحریر: ماجدہ بلوچ دی بلوچستان پوسٹ انسان کی زندگی میں بہت سارے مسائل درپیش ہوتے ہیں ان میں کچھ ایسے مسائل شامل ہیں، جو...

راشد حسین کے پاکستان حوالگی کو تین سال مکمل، کوئٹہ میں مظاہرہ

لاپتہ بلوچ کارکن راشد حسین کی پاکستان حوالگی و جبری گمشدگی کو تین سال مکمل ہونے پر کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-مظاہرہ میں طلباء تنظیموں کے...

دالبندیں: فورسز فائرنگ سے خاتون زخمی، مشتعل افراد کی تشدد سے اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین کے قریب ڈھڈر کے مقام پر پاکستانی فورسز کی جانب سے زامباد گاڑی پر فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

کوئٹہ: لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کیا – ماما قدیر بلوچ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی کیمپ کو 4679 دن مکمل...

بلوچستان سے لاپتہ آٹھ افراد منظر عام پر آگئے

بلوچستان سے مختلف اوقات میں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے آٹھ افراد منظر عام پر آگئے ہیں جن میں سے چار لاپتہ افراد نوشکی سی ٹی...

بلوچستان میڈیکل کالجوں کے طلباء سراپا احتجاج

بلوچستان میں مختلف میڈیکل کالجوں کے طلباء مطالبات کے حق میں احتجاج پر کررہے ہیں- طلباء کا احتجاجی دھرنا جاری ہیں۔ تعلیی نظام اور...

تازہ ترین

بولان میں پاکستانی فوج پر سنائپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو...

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے دوپہر 2:40 کے...

بلوچستان: خاران، قلات اور سوراب میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح ناکہ بندیاں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن...

ہمارے لیے مستونگ تو دور، اب سریاب جانا بھی محفوظ نہیں رہا۔ ڈاکٹر مالک...

نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام میر غوث بخش بزنجو اور حاصل بزنجو کی یاد میں کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس سے...

نوشکی: مسلح افراد کی شہر میں گشت، پولیس اہلکاروں سے اسلحہ ضبط

نوشکی میں مسلح افراد کی شہر میں داخل ہونے، فائرنگ اور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مستونگ: دھماکے سے ہوٹل تباہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز میں گزشتہ شام نامعلوم مسلح افراد نے مدینہ ہوٹل کو مبینہ...