بلوچستان سے لاپتہ آٹھ افراد منظر عام پر آگئے

546

بلوچستان سے مختلف اوقات میں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے آٹھ افراد منظر عام پر آگئے ہیں جن میں سے چار لاپتہ افراد نوشکی سی ٹی ڈی کے تحویل میں ہیں جبکہ چار افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں-

نوشکی میں سی ٹی ڈی کے حوالے کئے گئے افراد میں پیرجان ولد سردو سکنہ ایرو، پسند علی ولد چار شمبے سکنہ کساک بلیدہ، عبدالصمد ولد رحیم بخش سکنہ ایریکان، پھلان حان ولد خدا بخش شامل ہیں -تاہم پولیس کی جانب سے ان افراد پر عائد کئے گئے کسی بھی طرح کی کیس کی تفصیلات میڈیا کو فراہم نہیں کئے گئے ہیں-

ادھر پنجگور سے حراست میں لئے گئے دو سگے بھائی ارشاد و شرافت ولد محمد عوض سکنہ شاہو کہن بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں دونوں کو چند روز قبل فورسز نے حراست میں لیکر ایف سی کیمپ منتقل کردیا تھا-

ارشاد اور شرافت کی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے خلاف انکے لواحقین سی پیک روٹ پر دھرنا دئے ہوئے تھیں-

اسی طرح رواں سال تربت سے حراست بعد لاپتہ ہونے والے طالب علم حفیظ بشیر اور ابرار بلوچ گزشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں-