بلوچستان کے 33 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

 کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے مہم کے دوران 24لاکھ 69ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا...

ذہنی غلامی سے نجات – ٹِک تیر بلوچ

ذہنی غلامی سے نجات تحریر: ٹِک تیر بلوچ دی بلوچستان پوسٹ : کالم جسمانی غلامی سے نجات مل سکتی ہے لیکن ذہنی غلامی نسلیں برباد کر دیتی ہے، غلام آقا کو...

بلوچستان: تربت و قلات میں بم دھماکے

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقہ نیمرغ میں نامعلوم افراد نے یوفون موبائل کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

ایک سو کے قریب زیرحراست طلباء کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے...

بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ اور اسلام آباد دھرنے کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ زیرحراست ایک سو سے زائد طالب علموں...

وزیراعظم کے دورہ گوادر کے دن ہی چار نوجوانوں کا لاپتہ ہونا قابل مذمت...

بلوچستان کے عوام کو لاپتہ کرنے میں حالیہ اضافہ اِنتہائی تشویشناک ہے، وزیراعظم کے دورہ گوادر کے دن ہی گوادر کے چار نوجوانوں کا لاپتہ ہونا قابل مذمت ہے،...

بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ دو افراد بازیاب

خضدار اور مشکے سے لاپتہ ہونے والے دو افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی...

پشتون نوجوانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بلوچ علاقوں میں جنگ کے لیے...

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں اتوار کے روز پشتون تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام پشتون رہنماء علی وزیر اور دیگر کی غیرقانونی گرفتاریوں کے خلاف ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا -  جلسہ عام میں پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین سمیت دیگر پشتون قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں، لاپتہ بلوچ طالبعلم رہنماء ذاکر مجید کی والدہ اور بلوچ سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی -  جلسہ عام سے خطاب کرتے منظور پشتین نے کہا کہ  آج پشتون اپنے قومی بقا کے لئے جدوجہد کررہی ہے -  انہوں نے کہا کہ علی وزیر، حنیف پشتون  اویس ابدال  ادریس خٹک یا دوسرے رہنماؤں کا گناہ یہ ہے کہ وہ پرامن پشتون ہیں اگر وہایسے نہ ہوتے توان کے ساتھ یہ رویہ بھی نہ روا رکھا جاتا -   انہوں نے کہا کہ جو اسلحہ لے کر گھومتے ہیں ان کے ساتھ آپ لوگوں کی یاری ہے، سمجھوتہ ہوچکا ہے مان لیتے ہیں کہ یہ بات آپلوگوں نے صیغہ راز میں رکھا تھا لیکن آج تو آپ کے معاہدے سے عیاں ہوچکا ہے۔ تو یہ چیک پوسٹ والے بسوں اور دیگر گاڑیوں کو انپوسٹوں پہ روک کر کیا دیکھنا چاہتے ہیں۔ہمیں تو معلوم ہے جو تم دیکھنا چاہتے ہو، تم صرف پشتون قوم کو ذلیل کرنا چاہتے ہو اور اگرہمیں ذلیل کرنے کے علاوہ بھی کوئی اور ارادہ رکھتے ہو تو ہمیں بتادو۔ وہ جو اپنے جائز حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، جو پشتونوطن میں عزت کی زندگی جینے کے لیے اور قومی یکجہتی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں انھیں تم ناجائز اور غیر قانونی کہتے ہو جب کہدوسروں کے ساتھ معاہدے اور انھیں رہا کرکے انھیں جائز تسلیم کررہے ہو۔ یہ ریاست عجیب ہے کہ  اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنےوالے زندان میں بند پڑے ہیں اور انہیں اپنے آئین کا دشمن یعنی ان کے عمل کو ناجائز کہہ رہی ہے۔ تو ہمیں بتا دو کہ جائز اور نا جائزکیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہی ہمارے اور ان کے درمیان فرق ہے کہ ہم حق کی بات کہتے ہیں اور وہ حق بات کے منکر ہیں -  منظور پشتین نے کہا کہ پشتون قوم کے مسائل بہت ہیں، یہ قوم کہیں کوئٹہ اور اس کے نزدیک ڈی ایچ اے کے نام استحصال کا شکارہوتا ہے، ہرنائی اور شاہرگ میں اپنے ہی معدنی وسائل ان کے لیے جنجال بنائے جارہے ہیں اور انہیں ذلیل کیا جارہا ہے۔ یہ قوم شمالیوزیرستان کے ہر گھر میں نوجوانوں کی لاشیں اٹھا رہی ہے، یہ قوم باجوڑ کے ہر گھر میں شہدا کی لاشیں وصول کررہی ہے، یہ وہ قومہے جو مالاکنڈ میں منشیات کے خلاف بھی لب کھول نہیں سکتی، یہ قوم لاہور میں اپنے ہی دکانوں کے ملبے پہ بیٹھی ہے اس قوم کےسپوت کراچی میں کسٹم والوں کے ہاتھوں ذلت اٹھا رہے ہیں۔

بلوچستان: حادثات و واقعات میں دو افراد جانبحق، دو زخمی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں-

مظلوم کے آہ میں بڑی طاقت ہوتی ہے – سمیر جیئند بلوچ

مظلوم کے آہ میں بڑی طاقت ہوتی ہے تحریر: سمیر جیئند بلوچ دی بلوچستان پوسٹ اللہ جس کو چاہے عزت دے اور جس سے چاہے لے، یہ اس کے اوپر منحصر ہے۔...

افغانستان میں لائبریری کی کیا ضرورت ہے – ٹرمپ کا مودی کو جواب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے افغانستان میں ایک کتب خانہ کے لیے کی جانے والی سرمایہ کاری کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا...

تازہ ترین

بلوچستان: فائرنگ اور حادثے میں پانچ ہلاک، تین زخمی

خضدار کے علاقے فیروز آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ریسکیو حکام نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔...

کیچ، آواران: پاکستانی فوج کی آپریشن

بلوچستان کے ضلع کیچ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے تجابان، سنگ آباد اور ملحقہ علاقوں میں وسیع...

سرفراز بگٹی نااہل وزیرِ اعلیٰ ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری لیاقت لہڑی

بلوچستان کے پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈیڑھ سال...

کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی کلگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ...

بلوچستان میں جاری نسل کشی کے خلاف خاموشی جرم ہے، قوم اٹھ کھڑی ہو۔...

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ زہری میں ریاست کی جانب...