موسیٰ خیل سے اغواء بچی جنسی تشدد کے بعد قتل

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں یکے بعد دیگرے لاپتہ ہونے والی تین بچیوں میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کلیم اللہ کاکڑ کے مطابق 25 جولائی کو لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ شبانہ کی لاش ہفتے کی شب آبادی سےدور ایک ویرانے سے ملی، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ابتدائی نتائج میں سر پر چوٹ اور گلا دبانے کے نشانات ملے ہیں- انتظامیہ کے مطابق کمسن بچی کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا بچی کی لاش کو موسیٰ خیل بازار لایا گیا اور مقتول کے ورثا بھیڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ہیں جہاں بعد میں بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ موسیٰ خیل قبائلی عمائدین نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے بچیوں کی اغواء اور عدم بازیابی کے خلافعلاقہ مکین گزشتہ کئی روز سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے تھے- ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل بتایا کہ ڈی این اے نمونے لاہور بھجوائے جاچکے ہیں جن کا نتیجہ آنے کے بعد واقعہ میں ملوث ملزمان تکپہنچنا آسان ہوجائے گا تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاپتہ ہونے والی دیگر دو بچیوں کی عمر بھی چار سے پانچ سال کے درمیان ہیں، جن میں سے ایک 30 مارچ کواور دوسری 10 اپریل کو لاپتہ ہوئی تھی۔ موسیٰ خیل پولیس انتظامیہ کے مطابق دو کیسز میں اہل خانہ مقدمہ درج کروانے پر راضی نہیں تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ان کیبچیوں کو جنات اغوا کر کے لے گئے تھے، تاہم لواحقین اور علاقائی عمائدین کے مطابق اغوا شدہ لڑکیوں کی فوری بازیابی چاہتے تھیںانتظامیہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور جھوٹ کا سہارہ لے رہی ہے-

زیارت: فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، تین اہلکار ہلاک و زخمی

بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم افراد نے فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے...

کوئٹہ: طوفانی بارشیں، 7 افراد جاں بحق، نشیبی علاقے زیر آب

بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلفواقعات میں 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق...

بلیدہ: پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں تین اہلکار ہلاک ہوئے – بی ایل...

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلیدہ میں تین پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں...

بلوچستان میں بارش نے تباہی مچا دی – تصاویر

بلوچستان بھر میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی علاقوں میں مکانات منہدم ہوگئے جبکہ شہر پانی سے بھر گئے۔ بولان میں سیلابی ریلے میں...

گوادر میں پانی کی قلت، مظاہرین پر لاٹھی چارج

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی کی قلت برقرار، آج ایک بار پھر عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مکران کوسٹل ہائی کو ٹریفک کے لیے بند...

عید کی چھٹیوں پر تربت جانے والے چار طالب علم جبری لاپتہ

کوئٹہ میں زیر تعلیم چار بلوچ طالب علم عید کی چھٹیوں پر گھر لوٹتے ہوئے رستے سے جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے ہیں- اطلاعات...

بولان اور کیچ میں فوجی آپریشن

بلوچستان کے ضلع کیچ اور بولان میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں  پیدل فوجی دستوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہےہیں۔  تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے سامی، عمر کہن، شاپک، ڈن سر اور گردنواح کے پہاڑی سلسلے میں آج صبح سے فوجی آپریشن جاری ہے۔  علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقے میں گولیوں اور گولوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں تاہم دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہوسکے۔ دوسری جانب بولان کے علاقے مارگٹ میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں پیدل فوجی دستے بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ فورسز کو مارگٹ چونگی کے مقام پرنشانہ بنایا گیا جبکہ ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام کا موقف سامنےنہیں آیا ہے۔

کوہلو: خاتون کی مبینہ خودکشی، خاندان کا قتل کا الزام

تمبو کے علاقے ڈولاونگا میں مبینہ طور پر ایک خاتون نے خودکشی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سب تحصیل تمبو کے علاقے ڈولاونگا میں علی حیدر نامی شخص نے انتظامیہ کو اطلاع دی ہے کہ انکے بیوی نےگلے میں پندھا ڈال کر خودکشی کرلی ہے- لیویز ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اطلاع دینے والے خاتون کے شوہر علی حیدر کو خاتون کے کہنے پر گرفتار کرلیا ہے اور خاتون کیلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے- مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس نے دوسری شادی کرلی اور اسکی بیوی اس سے ناخوشتھی جس کے باعث اس نے اپنی جان لے لی، دوسری جانب خاتون کے ورثا نے الزام عائد کرتے ہوئے لیویز کو بتایا کہ خاتون نےخودکشی نہیں کی ہے ان کو قتل کیا گیا ہے- کوہلو اسپتال انتظامیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے گلے میں پندھے کے نشان واضح ہیں تاہم خاتون کے رشتہداروں کی جانب سے دائر خدشات پر پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے- خیال رہے کہ بلوچستان میں گھریلو جھگڑے اور غیرت کے نام پر خواتین کی قتل کے واقعات تواتر سے رپورٹ ہوتے رہےہیںجبکہ مذکورہ واقعات میں ملوث افراد میں سے بہت ہی کم تعداد کو قانون کے کٹہرے میں لائے گئے ہیں۔ اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ ایک ہزار سے زائدخواتین قتل ہوجاتے ہیں جن میں سے اکثریت کو غیرت کے نام پر قتلکردیا جاتا ہے-

دہشت گردی کیس میں گرفتار حسنین بلوچ قیدیوں کو پڑھاتے منظر عام پر آگئے

کوئٹہ میں ہدہ کے گلیوں اور تھڑوں سے نوجوانوں کو تعلیمی اداروں تک رسائی دینے والا حسنین بلوچ سینٹرل جیل کراچی میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے...

تازہ ترین

بلوچستان، کراچی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ 6 افراد بازیاب

بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کراچی سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے مزید 6 افراد کی بازیابی کی اطلاعات سامنے آئی...

بی ایل اے کے آپریشن ہیروف 3 کا خطرہ، ‘تھریٹ الرٹ’ جاری

کوئٹہ سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کی جانب سے ایک فوری نوعیت کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں بلوچستان اور کراچی...

بلوچستان: جبری گمشدگی کے 12 نئے کیسز رپورٹ

بلوچستان کے مختلف علاقوں مستونگ، کوئٹہ اور خضدار سے جبری گمشدگیوں کے متعدد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات...

ریاستی جبر اور بلوچ مزدور – ڈاکٹر صبیحہ بلوچ

ریاستی جبر اور بلوچ مزدور تحریر: ڈاکٹر صبیحہ بلوچ دی بلوچستان پوسٹ دنیا ایک غیر معمولی حد تک خوبصورت جگہ ہو سکتی تھی، اگر حیوانیت کو انسانیت...

گوادر میں چینی کمپنی ‘ہینگینگ ٹریڈ’ کا آپریشنز بند کرنے اور فیکٹری کی تالا...

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فری زون میں کام کرنے والی معروف چینی کمپنی "ہینگینگ ٹریڈ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ" نے انتہائی...