نوشکی: دو نوجوان جبری لاپتہ

4

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دو نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کلی بٹو نوشکی کے رہائشی 23 سالہ شے مرید جمالدینی ولد احمد نواز کو 9 اکتوبر 2026 کو صبح 9 بجے ان کے گھر سے ایف سی اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔

دوسرے واقعے میں قاضی آباد، نوشکی کے رہائشی 19 سالہ خان ولد پیر بخش کو 8 اکتوبر 2026 کو رات 3 بجے ان کے گھر سے ایف سی، آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی کے اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے۔

دونوں نوجوانوں کے اہلِ خانہ تاحال ان کے بارے میں معلومات کے منتظر ہیں۔ ان کی موجودہ حالت اور مقام کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔