پنجگور تھانے پر دستی بم حملہ پولیس کے لیے وارننگ ہے۔ بی ایل ایف

327

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پنجگور تھانے پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے چتکان سٹی تھانے پر آج شام سات بجکر تیس منٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔

یہ حملہ انکے لیے ایک تنبیہ ہے کہ وہ سرمچاروں کی تعاقب کرنے اور قابض پاکستانی فوج و اسکے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی سہولت کاری اور نام نہاد  منصوبوں میں ساتھ دینے سے باز آئیں۔ بصورت دیگر جو سلوک پاکستانی فوج، ایجنٹوں اور ریاستی معاون کاروں سے کیا جاتا ہے پولیس کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا۔