بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر، بولان اور جعفر آباد میں پیش آنے والے مختلف نوعیت کے واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ساحلی شہر گوادر کے علاقے پسنی کے نواحی علاقے نوکاپ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شریف عرف گنگا کے نام سے ہوئی ہے، جو باغ بازار وارڈ نمبر 3 پسنی کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔
دوسری جانب ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جان کی بازی ہار گئے پولیس نے لاشوں کو تحول میں لے کر سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا۔
ادھر ڈیرہ اللہ یار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے واپڈا ملازم بھی جان کی بازی ہار گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لائن مین صدورا کٹبار بجلی کے کمبے پر کنکشن لگاتے ہوئے گر پڑا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا، لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔