مچھ: جعفر ایکپریس پر دھماکہ، بوگیاں الٹ گئی، متعدد زخمی

567

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ریل گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سبی میں پشاور جانے والی ریل گاڑی جعفر ایکسپریس کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آکر انجن سمیت دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی جبکہ حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں، حملے کے باعث سبی اور کوئٹہ میں ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔