تربت: دستی بم حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے – بی ایل ایف

337

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا ہے کہ سرمچاروں نے17 دسمبر بروز ہفتہ تربت میں سینما چوک پر قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہکیا۔ دستی بم چوکی کے اندر جا گرا جس سے دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد پاکستانی فوج نے  اندھا دھند فائرنگ کیا جس سے ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ قابض فوج نے بازار و گرد ونواح میں دھاوا بول کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔