بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ روز کولواہ میں پاکستان فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز صبح نو بجے کے وقت کیچ کے علاقے کولواہ میں بَل کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کرکے دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک کردیئے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر پہلے سے مورچہ زن سرمچاروں نے راکٹوں و دیگر خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔