خضدار: غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی سمیت دو افراد کو قتل کردیا

453

بلوچستان کے ضلع خضدار میں غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور ایک لڑکے کو قتل کردیا۔

واقعہ خضدار کے تحصیل زہری کے مقام پر پیش آیا ہے۔ جہاں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق زہری گلینزر کے علاقے میں میر محمد نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنی مسمات (س) اور حضور بخش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔

لیویز کے مطابق واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔