مند میں پاکستانی عسکری تعمیراتی کمپنی کے 2 بلڈوزر نذر آتش کردیئے،بی ایل ایف

405

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مند میں ایف ڈبلیواو کے تعمیراتی کام کو بندکرنے اور دو بلڈوزروں کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
 
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیاکو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گذشتہ روزشام پانچ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے مند میں ایک تعمیراتی کمپنی کا کام بند کرکے 2 بلڈزروں کو نذر آتش کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ دشمن منصوبوں کی تکمیل کیلئے کچھ مقامی افراد اوران کی ڈمپر گاڑیاں بھی استعمال ہورہی تھیں جنہیں بلوچ ہونے اور آئندہ ان منصوبوں کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا گیا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی مقامی افرادکو تنبیہ کرچکے ہیں کہ وہ دشمن کے سامراجی منصوبوں کا حصہ نہ بنیں کیونکہ بلوچستان ایک وار زون ہے اور بلوچ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔لیکن اس کے باوجود بھی بعض افراد معمولی مراعات و ٹھیکوں کیلئے دشمن کی سہولت کاری میں پیش پیش ہیں جو ان کی جان و مال کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔