تمپ سے ایک شخص کی لاش برآمد.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی.
لاش تمپ کے علاقے روبن اور کوهاڈ کے درمیانی علاقے سے برآمد ہوئی .
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق لاش کی شناخت یونس ولد عبدالحق کے نام سے ہوئی جسے گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے.
واضح رہے کہ یونس کو نامعلوم مسلح افراد نے 6 روز قبل تمپ کے علاقے بالیچہ سے اغواء کیا تھا.