فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا، بی آر اے

337

بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے دشت میرانی ڈیم پر قائم فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی۔

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ روز مغرب کے وقت کیچ کے علاقے دشت میں میرانی ڈیم پر قائم پاکستان آرمی کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض افواج کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچاہ ہے۔