پنجگور: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

516

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سراوان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد گل ولد عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ ایک دکان میں بیٹھے تھے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

خیال رہے کہ بلوچ آزادی پسند حلقوں کے مطابق بلوچستان میں پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں مسلح جھتے تشکیل دی ہے جنہں حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

بلوچ قوم پرست حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہوں کو پاکستانی فورسز نے بلوچ تحریک آزادی کو کاؤنٹر کرنے کے لئے تشکیل دی ہے اور فورسز نے انہیں مکمل چھوٹ دی ہوئی ہے جو لوگوں کو اغواء و قتل سمیت متعدد سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔

ماضی میں مذکورہ گروہوں پہ حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔