ڈیرہ مراد جمالی: بجلی کے ٹاور اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی آر جی

428

بلوچ ریپبلکن گارڈ کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیر آباد ڈیرہ مراد جمالی کے اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی ٹرانسمیشن کو تباہ کردیا۔ حملہ ڈیرہ مراد جمالی ربی کینال کے مقام پر ہوا ہے-

انہوں نے کہا کہ دھماکہ کے بعد ایک ٹاور زمین بوس جبکہ ایک اور ٹاور شدید متاثر ہوا ہے جس کے بعد اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی معطل ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاوروں کو اڑانے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے