رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور مضافات میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے کل سے رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا-
روایت ہلال کمیٹی کو لاہور اور اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی ہیں اور ان شہروں کی زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کیا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کا حتمی اعلان کریں گے۔
خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔