زامران: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ

785
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاعات ہیں –

ذرائع کے مطابق زامران کے علاقے ڈیل کِک میں فورسز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے بعد مذکوعہ علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر بھی پہنچی تاہم عسکری ذرائع کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے –

زامران اور گردونواح میں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں سرگرم عمل ہیں اور پاکستانی فورسز پر حملے کرتے آرہے ہیں، ابتک کسی بھی مسلح تنظیم کی طرف سے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے –