یورپین چیمپئن اٹلی میگا ایونٹ سے باہر

187

موجودہ یورپین فٹبال چیمپئن اور چار بار ورلڈ کپ جیتنے والا ملک اٹلی کو شمالی میسیڈونیا نے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

کل رات کھیلے جانے ‏والی میچ میں اٹلی کو شمالی میسیڈونیا کے ہاتھوں ایک صفر سے شکست کا سامنا رہا۔

یاد رہے موجودہ یورپین چیمپئن اٹلی نے 2018 میں بھی کوالیفائی نہیں کرسکا تھا۔

دوسری جانب جاپان نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دے کر مسلسل ساتویں مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر گروپ بی کی سرفہرست ٹیم بن گئی جبکہ سعودی عرب نے دوسرے نمبر کے ساتھ ورلڈ کپ میں جگہ بھی یقینی ہوگئی ہے۔

جبکہ سعودی عرب نے شارجہ میں چین کے خلاف میچ میں 19 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے اور ان کی پوزیشن اب دوسرے نمبر پر ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے ایران کو 0-2 سے شسکت دے دی اور گروپ اے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی تاہم دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

جنوبی کوریا نے اس جیت کے ساتھ ایران پر ایک پوائنٹ کی برتری حاصل کرلی جبکہ تیسری پوزیشن پر متحدہ عرب امارات کے امکانات واضح ہیں اور ریاض میں ان کا مقابلہ عراق کی ٹیم سے ہوگا۔

لبنان کی ٹیم شام سے 0-3 سے شکست کے بعد تیسرا نمبر حاصل کرنے کا موقع کھو دیا۔

متحدہ عرب امارات کو اگر عراق سے فتح ملتی ہے تو گروپ میں تیسری پوزیشن یقینی ہوگی اور 7 جون کو قطر میں پلے آف میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔