27 مارچ بلوچ قومی تاریخ میں سیاہ دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ بی ایس او آزاد

446

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں 27 مارچ کو قومی تاریخ میں سیاہدن کی حیثیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دن پاکستانی استعمار نے بلوچ وطن پر جارحیت کرتے ہوئے ایک آزاد اورخودمختار مملکت کو بزور طاقت غلامی کی زنجیروں میں جکڑ لیا اور تاحال قبضہ گیریت کا تسلسل قائم ہے۔


انھوں نے کہا 27 مارچ 1948 کو ایک نوزائیدہ اور غیر فطری ریاست پاکستان نے جارحیت اور طاقت کا استعمال کرتےہوئے بلوچوں کی خودمختار اور آزاد مملکت پر قبضہ کیا اور بلوچوں کے ساحل و وسائل کی لوٹ مار شروع کردیجس کا تسلسل آج تک جاری ہے۔ بلوچ قوم نے پاکستانی قبضہ گیریت کو شروع دن سے نہ صرف تسلیم کرنے سےانکار کیا بلکہ آج تک اس قبضہ گیریت کے خلاف سراپا مزاحمت بھی ہے۔پاکستانی استعمار نے جبری قبضے سے لیکرآج تک بلوچ قومی وسائل کی بے رحمانہ قسم کی لوٹ مار کے ساتھ اس گھناؤنے کھیل میں دوسری عالمی طاقتوں کوبھی دکھیلا ہے۔دنیا کے دیگر قبضہ گیروں کی طرح اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کےلیے پاکستان نے بلوچ نسلکشی سے بھی دریغ نہیں کیا اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی کی ہیں۔


انھوں نے کہا کہ پاکستان قبضہ گیریت سے پہلے بلوچستان ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے دنیا میں وجود رکھتا تھااور دوسرے جمہوری ملکوں کی طرح ایوانءِ بالا اور ایوان زیریں میں ملکی فیصلے لیے جاتے تھے۔ جب پاکستان سےالحاق کی تجویز کو دونوں ایوانوں میں زیر بحث لایا گیا تو دونوں ایوانان کے اراکین کی جانب سے اکثریت کے ساتھالحاق کی تجویز مسترد کر دیا گیا۔ پاکستانی استعماریت کے سامنے سرخم نہ کرنے اور اپنی آزادی کو برقرار رکھنےکی پاداش میں پاکستانی استعار نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے 27 مارچ 1948 کو بلوچستان پر یلغار کیا اور بلوچوطن پر قبضہ کیا۔اسی قبضہ گیریت کے خلاف بلوچ قوم نے اول دن سے مزاحمت کی جو کہ تاحال جاری ہے۔


اپنے بیان کے آخر میں انھوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں احساس دلاتی ہے کہ ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اس کرہءِعرض پر وجود رکھتے تھے اور ایک قبضہ گیر کی جانب سے ہماری آزادی کو سلب کرتے ہوئے ہمیں غلامی کی دلدلمیں دھکیل دیا گیا۔ ہمیں اس غلامی کے خلاف جدوجہد کرنی ہے تاکہ بلوچ وطن ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے ایکبار پھر دنیا کے نقشے پر نمودار ہو سکے۔