شاہرگ میں قابض فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں -بی ایل اے

605

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کھوسٹ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے فرنٹیئر کور کے مین کیمپ کو گذشتہ روز ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا۔

بی ایل اے ترجمان نے مزید کہا کہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔