کوہلو کا رہائشی نوجوان کراچی سے لاپتہ

378

بلوچستان کے علاقے کوہلو کے رہائشی نوجوان کو پاکستانی فورسز نے کراچی سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نواجون کی شناخت چارگل ولد نہال شاہیجہ مری کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے نو فروری کو صبح نو بجے کے قریب کراچی کے علاقے گلشن میمار سے حراست میں لیا۔

نوجوان کوہلو کا رہائشی ہے جو اس وقت کراچی میں اپنے کسی نجی کام کے سلسلے میں گیا ہوا تھا جو جبری گمشدگی کا شکار ہوگیا۔

خیال رہے روان ہفتے یہ اپنے نوعیت کا دوسرا واقعہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع پنجگور کے رہائشی معراج کو بھی فورسز نے کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ سے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ابتک تیس سے زیادہ افراد لاپتہ اور چار قتل کیے گیے ہیں۔