حب:مسیحی برادری کی شادی پر حملہ، واقعے کے خلاف احتجاج

409

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں گذشتہ روز مسیحی برادری کے شادی کی تقریب پر مسلح افراد نے حملہ کرکے لوگوں ہراساں کرکے ایک بچے کو زخمی کر دیا –

واقعہ حب شہر کے مسیحی کالونی میں پیش آیا ہے، جہاں شادی کی تقریب میں نشے میں دھت مسلح افراد نے دھاوا بول کر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا-

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف مسیحی برادری نے صدر تھانہ حب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے –

مظاہرین نے کہا کہ واقعے کی شب حب پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن انتظامیہ نے ل ہماری شنوائی نہیں کی –

مظاہرین نے کہا کہ مسلح افراد کی چھریوں کے وار سے ہمارا ایک بچہ شدید زخمی ہوا ہے ملزمان کی نشاندہی کے باوجود ایس ایچ او مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتاری سے انکاری ہے-

انہوں نے کہا کہ ہم کئی عشروں سے بلوچستان میں رہتے ہیں اب یہاں بھی ہمارے خلاف نفرت پھیلانے کی سازش ہورہی ہے –

انہوں بلوچستان کے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی وہ یہاں شدت پسندوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کریں –