خضدار اور کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

391

بلوچستان کے ضلع خضدار اور کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

خضدار کے علاقے زہری پیر شہر جھل سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت نوکر خان ولد ملنگ خان میراجی سکنہ نورگامہ زہری سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفی کی موت گلا دبانے کے باعث پیش آئی ہے اس متعلق مزید تفتیش لیویز کر رہی ہے

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے کوئلہ پھاٹک کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق متوفی شکل و صورت سے نشے کا عادی لگ رہا ہے۔ جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔