بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ہوشاپ میں عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی مشینری کو نذر آتش کر نے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ کل ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں سنگ بازار کے،مراد بخش ہوٹل کے سامنے پاکستانی فوج کی عسکری تعمیراتی کمپنی (ایف ڈبلیو او) کے مشینری کو سرمچاروں نے نذر آتش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک روٹ کے نام پر عسکری کمپنی مقبوضہ بلوچستان کے لوگوں کو اس پروجیکٹ کے روٹ پر نہ صرف نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے بلکہ اسی نام نہاد سامراجی پروجیکٹ کے نام پر مقبوضہ بلوچستان میں اپنے قبضہ کو دوام دینا چاہتی ہے،اور بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک بار پھر ہم مقامی ٹھکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض فوج کی سامراجی منصوبوں کا حصہ نہ بنیں بصورت دیگر و اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ دارو خود ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی فورسز و انکے معاون کاروں پر حملے مادریں وطن کی آزادی تک جاری رہیں گے۔