لالیگا: کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری

111

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ایکشن سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایتھلیٹک کلب کی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ میں شروع ہی سے جارح انداز اپنایا ہوا تھا ، تاہم ٹیبل پر سیکنڈ لاسٹ پوزیشن پر موجود الاویز کی ٹیم نے بھی بھرپور مزاحمت جاری رکھی، بالآخر پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل گارشیا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔

44 ویں منٹ میں ملنے والی یہ برتری فیصلہ کن ثابت ہوئی کیوں کہ اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

لالیگا کے دوسرے میچ میں اوساسونا نے رایو وایاکانو کو 0-1 سے ہرا دیا۔

میچ کا واحد گول اوساسونا کی جانب سے مانو سانچیز نے اسکور کیا۔

تیسرے میچ میں مایورکا نے لیوانٹے کو 0-1 سے ہرادیا، میچ کا واحد گول مایورکا کی جانب سے ادریسو بابا نے کیا۔

لالیگا میں ہونے والا چوتھا میچ کیڈیز اورویلنشیا کے درمیان بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک کوئی گول نہ اسکور کرسکیں۔