کیچ : فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

278

کیچ علاقے تمپ اور عبدوئی کے درمیانی پہاڑی علاقے میں مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے کیچ کے علاقے تمپ اور عبدوئی کے درمیانی پہاڑی علاقے میں پاکستانی فورسز کی چوکی پہ مامور اہلکار کو اسنائپر حملے نشانہ بنایا ہے ۔

تاہم واقعہ کی تصدیق عسکری ذرائع سے تاحال نہیں ہوئی ہے ناہی انتظامیہ کا موقف اس حوالے سامنے آیا ہے

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کو مختلف بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے حملوں کا سامنا رہتا ہے جبکہ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔