جھل مگسی میں غیرت کے نام پر خاوند نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا جبکہ ایک اور شخص فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوا ہے۔
واقعہ جھل مگسی کے علاقے گنسر کے مقام پر پیش آیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال جھل مگسی منتقل کردیا گیا۔ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو مزید طبی امداد کے لئے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔