کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جانبحق ہوگئے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق دارلحکومت کے سریاب علاقے میں جائیداد کے جھگڑے پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ سریاب کے علاقے چکی شاہوانی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باپ اس کے تین بیٹے اور ایک بیٹی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف لواحقین نے بادینی پل کے قریب لاشیں رکھ کر احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔

















































