بی ایل ایف نے تمپ اور آواران میں ہونے والے حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

251

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل پیر کے روز شام سات بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ ،تمپ میں ایکسچینج پر واقع فوجی چوکی پر راکٹ حملہ کیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پیر ہی کے روز ضلع آواران کے کولواہ بلور میں پاکستانی فوج کی چھ گاڑیوں کے قافلے پر سرمچاروں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔