خضدار بی این پی رہنماء اغواء، کراچی کوئٹہ شاہراہ بلاک

467

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شخص کی شناخت محمد جان گرکناڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ مغوی کا تعلق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سے بتایا جاتا ہے۔

محمد جان کے اغواء کے خلاف وڈھ کے مقام پر بی این پی کے سینکڑوں کارکنوں نے ٹائر جلا کر کراچی کو کوئٹہ سے ملانے والے شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کیا ہے جس کے باعث شاہراہ کی دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ جب تک محمد جان کو بازیاب نہیں کیا جائے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ محمد جان کو ریاست کے سرپرستی میں چلنے والے مقامی ڈیتھ سکواڈ نے اغواء کیا ہے۔