بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل جمعرات کو ساڑھے چار بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ میں مند کے علاقے سہریں کوہ میں فوجی چوکی پر ایک فوجی کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ اسی دوران چوکی کے مورچہ پر خوکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس میں قابض فوج کا ایک اور سپاہی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔