لورالائی: لونی سے دو بم برآمد، فورسز نے ناکارہ کردیا

132

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں غزگی مہاجر کیمپ کے مضافات لونی آباد میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر فوری طور پر ڈسٹرکٹ پولیس سی ٹی ڈی بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 8 سے 10 کلو گرام کیتین بم قبضے میں لے لیئے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی لورالائی سجاد حیدر ترین نے کہا کہ پولیس اور دیگر حکام کی بروقت کارروائی سے علاقہ بڑی دہشت گردی کی کارروائی سے محفوظ رہا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس افسران اور اہلکار متحرک ہیں، علاقے میں چوبیس گھنٹے پولیس گشت جاری ہے۔