تمپ میں پاکستان آرمی کے کیمپ پر حملہ کیا، لشکر بلوچستان

345

بلوچ مسلح تنظیم لشکر بلوچستان نے تمپ کے علاقہ گومازی میں پاکستان آرمی کے کیمپ پر حملے کی زمہ داری قبول کر لی۔

لشکر بلوچستان کے ترجمان لونگ بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ گزشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے تمپ کے علاقہ گومازی میں قابض آرمی کی مین کیمپ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں قابض آرمی کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا حملے کی ذمہ داری لشکر بلوچستان قبول کرتی ہے۔