کیچ: فورسز کے ہاتھوں ایک شخص قتل، 6 افراد لاپتہ

448
File Photo

رات گئے کیچ کے علاقے میں فورسز نے فائرنگ کرکے رہگیر کو قتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں گذشتہ دنوں سے جاری فورسز کے سرچ آپریشن میں مزید 6 افراد حراست بعد لاپتہ کردیئے گئے ہیں، فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق اور ایک بازیاب ہوگیا۔

کیچ کے علاقے بلوچ آباد اور ملک آباد سمیت تمپ سے فورسز نے چھ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

بلوچ آباد سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والو‍ں میں جاوید ولد گہرام، لطیف ولد حاجی آدم ،حسن ولد حامد، ماجد ولد حسین اور جاوید بلوچ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کل رات دو بجے کے قریب کیچ کے علاقے تمپ ملک آباد میں پاکستانی فوج نے ماسٹر عبداللہ کے گھر پہ چھاپہ مارکر اس کے سترہ سالہ بیٹے اسد اللہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

اسی طرح کیچ جتانی بازار کے قریب فورسز نے فائرنگ کرکے اکرم نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

دریں اثناء 30 جنوری 2020 کو تمپ بلوچ سے لاپتہ ہونے والے حفیظ ولد رحیم بلوچ آج بازیاب ہوگئے۔