ایک سال قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ضلع قلات کے علاقے اسپلنجی سے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جس کی مسخ شدہ لاش گذشتہ روز منگوچر سے برآمد ہوا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے قلات کے علاقے اسپلنجی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ثناء اللہ ولد دوست محمد کی مسخ شدہ منگوچر سے برآمد ہوا ہے۔
بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں مختلف علاقوں سے لوگوں کی گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوجانا اب روز کا معمول بن چکا ہے، گذشتہ روز کیچ کے علاقے دشت جتانی بازار سے چھاپہ مار کر 9 افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا جس کے بعد 5 افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ جبکہ باقی چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
لاپتہ افراد میں سے اس وقت سینکڑوں نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی ہے ۔
دوسری جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج بھی جاری ہے ۔