ڈیرہ اسماعیل خان: فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار ہلاک

223

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں مسلح  افراد نے فائرنگ  کرکے دو  ایف سی اہلکاروں سمیت تین  افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئیں۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں نائیک امجد اور لانس نائیک صغیر شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سپاہی آصف اور سپاہی میر زمان شامل ہیں ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار رکشے کے ذریعے باچا آباد کے علاقے میں راشن لے کر جارہے تھے کہ انہیں مسلح افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا، فائرنگ کی زد میں آکر دونوں اہلکار اور ایک راہگیر موقع پر ہی مارے گئے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔