بولان : مچھ سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

145

گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے مچھ کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

کوئلہ کان میں مزدوری کرنے والے عبدالصمد سمالانی کو دو دن قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایک طرف پاکستان کی سول حکام لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کی یقین دہانی کرا  رہے ہیں جبکہ دوسری جانب سیکیورٹی ادارے تسلسل کے ساتھ لوگوں کو لاپتہ کرکے بعض کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینک دیتے ہیں۔