گوادر: مسلح افراد کا ایک فائیو اسٹار ہوٹل پر قبضہ

689

پرل کانٹینٹ ہوٹل میں چار مسلح افراد داخل، فائرنگ کی آوازیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ گوادر کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر ضلع گوادر میں چار مسلح افراد فائیو اسٹار ہوٹل پی سی میں داخل ہوگئے ہیں۔ اور ہوٹل کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سنگار ہاوسنگ میں واقع پی سی ہوٹل اور گردونواح سے فائرنگ کی مسلسل آوازیں آرہی ہیں اور دھماکوں کی گونج بھی سنائی دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے۔ جس میں راکٹ لانچر بھی شامل ہے۔

یاد رہے پی سی ہوٹل میں اس وقت چالیس سے زائد چینی شہری مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ گوادر پورٹ پر کام کرنے والے اعلی افسران بھی وہیں مقیم ہیں۔

اس حملے کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے پہلے بلوچ مسلح تنطیم بلوچ لبریشن آرمی چینی انجنیئرز و چینی کونسل خانے پر فدائی حملے کرچکی ہے اور انہوں نے مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔