چند ہفتے قبل کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت تیرہ میل میں دس سے زائد لاشوں کو لاوارث قرار دے کر ایدھی کے رضاکاروں نے دفنا دیا تھا ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے کانک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
لاش پر تشدد کے نشان موجود ہے اور پھر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔
تاہم ابھی تک لاش کی شناخت نہ ہوسکی ۔
مقامی انتظامیہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں افراد کی لاشوں کو لاوارث قرار دے کر مختلف علاقوں میں فورسز نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے دفنا دیا ہے ۔
لاوارث قرار دے کر دفنائے گئے لاشوں کے بابت بلوچستان کے سیاسی و قوم پرست جماعتوں نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا ۔